ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مسلم پرسنل لاء سے متعلق غلط فہمیوں کے ازالہ کیلئے خواتین کاسمینارآج

مسلم پرسنل لاء سے متعلق غلط فہمیوں کے ازالہ کیلئے خواتین کاسمینارآج

Fri, 03 Jun 2016 20:51:39  SO Admin   S.O. News Service

 

مولاناسیدحمزہ حسنی ندوی،ایڈووکیٹ ظفریاب جیلانی اورمولاناخالدرشیدفرنگی محلی نے خواتین سے شرکت کی اپیل کی
لکھنو3جون(آئی این ایس انڈیا)
حالیہ دنوں میں مسلم پرسنل لاء پرہورہے حملوں،عدالتی مداخلت اورعام مسلمانوں میں پھیلائی جارہی غلط فہمیوں کے تناظرمیں 4جون کو بوقت ڈھائی بجے دن خواتین کاایک سمیناربعنوان’’مسلم پرسنل لاء ا ورخواتین کے حقوق‘‘دارالعلوم فرنگی محل عیدگاہ عیش باغ لکھنومیں ہوگا۔سمینارکوخصوصی طورپرڈاکٹراسماء زہراء رکن مجلس عاملہ آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ اوردیگرخواتین خطاب کریں گی۔سمینارکی صدارت ڈاکٹربیگم نسیم اقتدارعلی کریں گی اورڈاکٹرصفیہ نسیم،ڈاکٹررخسانہ نکہت لاری مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہو ں گی۔سمینارکے اختتام پرسوال وجواب کاسیشن بھی ہوگا۔واضح ہوکہ اس سے قبل آرایس ایس کے مسلم راشٹریہ منچ نے اشاردہ دیاتھاکہ وہ مسلم خواتین کے درمیان جاکرکام کرے گالہٰذااس کے اثرات نظرآنے لگے ہیں اورآرایس ایس کی جانب سے پھیلائی جارہی غلط فہمیوں کی شکارمسلم خواتین کواب اسلامی احکام کے خلاف استعمال کیاجارہاہے۔مولاناسیدحمزہ حسنی ندوی،ایڈووکیٹ ظفریاب جیلانی اورمولاناخالدرشیدفر نگی محلی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ شریعت کی حفاظت کرناہم سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے اورہمارے ملک کے آئین نے ہرشہری کواپنے پسندکے مذہب پرعمل کرنے کی پوری آزادی دی ہے اورمسلم پرسنل لاء مذہب اسلام کاایک اٹوٹ حصہ ہے لہٰذاقانونی طورپربھی مسلمانون کواس پرعمل کرنے کاپوراحق واختیارحاصل ہے لیکن پچھلے کچھ وقت سے کچھ طاقتوں کے ذریعہ ملکی پیمانے پرمسلم پرسنل لاء اورخاص کرقانون طلاق کے مسئلے میں طرح طرح کی باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔اورایک ایسی شبیہ پیش کی جارہی ہے کہ جیسے مسلم خواتین مسلم پرسنل لاء میں کسی قسم کی تبدیلی چاہتی ہیں۔جب کہ حقیقت یہ ہے کہ مسلم خواتین کسی بھی قیمت پرمسلم پرسنل لاء میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لئے ہرگزتیارنہیں ہیں کیونکہان قوانین کی بنیادقرآن واحادیث ہیں لہٰذااس میں ردوبدل کاکوئی اختیارکسی کوبھی نہیں اس لئے کانفرنس کے ذریعے سے مسلم خواتین اپنے موقف کااظہارکرکے اپنی حمیت کاثبوت پیش کریں گی لہٰذاہم لوگوں کی اپیل مسلم خواتین سے ہے کہ اس اہم ترین کانفرنس میں شریک ہوکراپنے دینی،مذہبی اورملی جذبے کاثبوت دیں۔

Share: